Trending

Muhammad Rizwan gets career best t20 ranking

Pakistani wicket keeper M.Rizwan rises to career best icc t20 men ranking

پاکستانی کرکٹ ٹیم نے اتوار کے روز قذافی اسٹیڈیم لاہور میں جنوبی افریقہ کو تیسرے ٹی ٹونٹی میچ میں 4 وکٹوں سے شکست دے کر 1-2  سے نا صرف سیریز اپنے نام کی۔ بلکہ کئی ریکارڈ بھی اپنے

نام کیے ۔جن میں پاکستانی وکٹ کیپر محمد رضوان کی نمایاں ترین کارکردگی بھی شامل ہے۔

واضح رہے ،محمد رضوان نے قذافی اسٹیڈیم میں پاکستان کی جانب سے سب سے زیادہ رنز بنائے۔

جنوبی افریقہ کے خلاف ٹی ٹونٹی سیریز میں پاکستان کی نمائندگی کرتے ہوئے محمد رضوان نے ناٹ آؤٹ 104 ، 51 اور 42 کی مدد سے 197 رنز بنائے۔

جسں کا صلہ انہیں کیریئر کی بہترین آئی سی سی رینکنگ کی صورت میں ملا۔

اس سے قبل وہ 158 ویں مقام پر تھے اور پلیئر آف سیریز  ایوارڈ نے انہیں 116 سلاٹ اوپر لا کر کیریئر کی بہترین 42 ویں پوزیشن سے نوازا ہے۔

ادھر ، جنوبی افریقہ کے اسپنر تبریز شمسی بولرز کی درجہ بندی میں اب دوسرے نمبر پر پہنچ گئے ہیں۔ لیفٹ آرم اسپنر نے آسٹریلیا کے آدم زیمپا ، انگلینڈ کے عادل راشید اور افغانستان کے مجیب الرحمان کو تین ٹی ٹوئنٹی میچوں میں چھ وکٹیں حاصل کرنے کے بعد پیچھے چھوڑ دیا۔

دوسری جانب، حیدر علی 137 ویں نمبر پر آ گئے جبکہ فاسٹ شاہین آفریدی (پانچ مقامات سے 11 ویں نمبر پر) اور حسن علی (114 ویں پوزیشن سے 82 ویں نمبر پر) ، اور اسپنر محمد نواز (64 ویں نمبر پر دوبارہ آ گئے) اور عثمان قادر 129 مقام سے 92 ویں نمبر پر) ترقی کرنے والے بالر بن ہیں۔

جنوبی افریقہ کے لئے ، سیریز میں ریزا ہینڈرکس کے 98 رنز نے اسے سات درجے ترقی دلا کر  17 ویں نمبر پر اور ڈیوڈ ملر نے 116 رنز بنائے ہیں ، جس میں دوسرے میچ میں 45 گیندوں پر 85 رنز ناٹ آؤٹ  شامل تھے ، وہ اس فہرست میں سات درجوں کی ترقی کی مدد سے 22 ویں پوزیشن پر آ گیا ہے۔ ۔

جبکہ پاکستان کے کپتان بابر اعظم اپنا دوسرا مقام کھو چکے ہیں اور درجہ بندی میں چوتھے نمبر پر آ گئے ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button