Trending

Babar azam broke his silence on Hameeza mukhtar harassment case

سابق ہم جماعت حامزہ مختار کو ہراساں کرنے کے کیسں پر بابر اعظم نے خاموشی توڑ دی

جمعہ کے روز ، پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان ، بابر اعظم نے میڈیا سے بات کی اور پریسں کانفرنسں میں مختلف سوالات کا جواب دیتے ہوءے پہلی بار حامزہ مختار کے اپنے اوپر ہراساں کرنے کے الزامات کا تذکرہ کیا۔

حامزہ مختار کی جانب سے ہراساں کرنے کے دعوؤں

اور کیسں کے سوال کے جواب میں بابر اعظم نےکہا ، “یہ میرا ذاتی معاملہ ہے اور میرا وکیل اس کیسں کی عدالت میں پیرویط کر رہا ہے۔ ہمیں زندگی میں بہت سی رکاوٹوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے اور یہ پہلا واقعہ نہیں ہےمجھے زندگی میں ہمشہ بہت سے چیلنجز کا سامنا کرنا پڑااس کا بھی کروں گا۔ اور میں اس پر مزید بحث نہیں کرنا چاہتا کیونکہ میں جنوبی افریقہ اور زمبابوے کی آئندہ سیریز پر توجہ مرکوز کرنا چاہتا ہوں۔

واضح رہے18 مارچ کو ، وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) کو لاہور کی ایک عدالت نے حامزہ مختار نامی سابق ہم جماعت کو ہراساں کرنے پر اعظم کے خلاف مقدمہ درج کرنے کا حکم دیا تھا۔

مزید براں بابر اعظم نے کھلاڑیوں کے انتخاب سے متعلق سلیکشن کمیٹی اور پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) انتظامیہ کے مابین امور پر بھی بات کی۔

کپتان نے کہا ، “میں اپنے اور انتظامیہ کے مابین [پھوٹ کی تمام افواہوں کو ختم کرنا چاہتا ہوں۔ بہتر ہے اگر یہ چیزیں میٹنگز اور بند کمروں تک محدود رہیں۔ بحث ٹیم کا اچھا کامبینشن بنانے کے لئے اچھی چیز ہے ، کچھ لوگ اس بحث سے متفق ہیں اور کچھ نہیں۔ یہ ایک عام سی بات ہے اور اجلاس کے کمروں میں ہی رہنی چاہئے۔

انہوں نے بات جاری رکھتے ہوئے کہا، “یہ میری ٹیم نہیں ہے ، یہ ہماری ٹیم ہے۔ لہذا ، میں انتخاب کے پروٹوکول کو سمجھتا ہوں۔

source instagram
  • انہوں نے مزید کہا ، “کپتانی کا کردار مجھے دیا گیا ہے اور مجھے میچ کی صورتحال کے مطابق کھلاڑیوں کو بروئے کار لانا ہے۔ میں نئی ٹیم کا خیرمقدم کرتا ہوں اور انشاء اللہ اس ٹور کے نتائج اچھے ہوں گے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button